بنگلورو،10؍اکتوبر (ایس او نیوز) پی یو سی سال دوم کے سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ کیا گیا۔ تقربیاً 41.28 فیصد طلبہ پی یو سی سام دوم کے سپلیمنٹری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے جو طلبہ پی یو سی سال دوم کے امتحان میں شریک نہیں ہوسکے ان طلبہ کو بھی سپلیمنٹری امتحان لکھنے کا مواقع فراہم کیا گیا تھا۔ اس طرح اس سپلیمنٹری امتحان میں 2،12،678 طلبہ نے شرکت کی اور امتحان لکھا، جس میں سے 87،784 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
پی یو سی سال دوم کے آرٹس شعبہ میں 45.14 فیصد ، کامرس شعبہ میں 39.02 فیصد اور سائنس شعبہ میں 37.45 فیصد طلبہ کامیاب رہے ہیں۔ سپلیمنٹری امتحان میں بھی لڑکیاں ہی لڑکوں پر سبقت لے گئی ہییں۔ امتحان کیلئے 1،29،989 لڑکے حاضر رہے، جس میں 49،790 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ لڑکوں کی کامیابی کافیصد 38.30 فیصد رہا ۔ امتحانات میں 82،689 لڑکیاں حاضر ہیں ، جس میں 37،994 لڑکیاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد 49.95 رہا ہے۔
جوابی پرچوں کی اسکیاننگ کاپی حاصل کرنے کے لیے 16 اکتوبر تک عرضی داخل کرنے کا موقع طلبہ کو دیا گیا ہے۔ ہر مضمون کے لیے 530 روپئے فیس طے کی گئی ہے۔ جوابی پرچوں کی دوبارہ جانچ کے لیے فی مضمون 1670 روپئے فیس طے کی گئی ہے۔ جوابی پرچوں میں دئے گئے نمبرات کی دوبارہ چیکنگ کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔